سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،کارروائی میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی، خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نےکہا ہےکہ پاکستان مسلسل افغان حکومت سے سرحد پر مؤثر بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانےکے لیے کہہ رہا ہے، توقع ہےکہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔