وزیراعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
یاد رہے کہ 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بنے۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی شریک ہوئے۔
جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ بھی حلف برداری میں شریک ہوئے، چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔