ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی اگلی قسط کے حصول کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ(فروری میں ) ہوں گے،  جس کیلئے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والاوفد معاشی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کرے گا جس میں وفد بینچ مارکس اور ایف بی آر کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اورآئی ایم ایف طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کا معائنہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد پاکستان میں معاشی کارکردگی اور ریونیو کلیکشن کے معاملات کا تفصیلی معائنہ کرے گادورے کے اختتام پر وفد اپنی رپورٹ مرتب کرکے آئی ایم ایف بورڈ میں پیش کرے گا ج سکی روشنی میں پاکستان کیلئے قرضے کی اگلی وسط کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔