حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا چوتھا اجلاس آج طلب: حکومتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے مطالبات کا تحریری جواب دینا ہے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان چوتھا اجلاس آج 28 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر صادق نے اجلاس 11 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا تحریری جواب دینا ہے، پی ٹی آئی کی عدم شرکت پہ حکومتی کمیٹی اپنا تحریری جواب سپیکر کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا اعلان نہ کرنے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔

16 جنوری کو ہونیوالے مذاکرات کے تیسرے دور میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا۔