حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے،وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،معاشی اشارے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2023کی نسبت ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے،حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں،ملکی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بزنس کونسل کے وفد سے سیرحاصل اور مفید گفتگو ہوئی،آئندہ بجٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔