پی آئی اے کا مسافروں کیلئے کرایوں میں رعایت کا اعلان

پی آئی اے نے مسافروں کیلئے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی ائیر لائن نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر دس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا  کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی قومی ائیر لائن کی پروازوں پر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ  فوری طور بک کرائی جا سکتی ہے۔

اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 9 فروری تک ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں،  10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جا سکتا ہے۔