ورلڈ بینک کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی بہتری کو سراہتے ہوئے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے کا اعلان کیا ہے، جو 10 سالہ معاہدے کا حصہ ہے۔


ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق یہ معاہدہ 2026 سے شروع ہوگا اور پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔


یہ رقم توانائی کے شعبے، ماحولیاتی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، جس سے پاکستان کو معاشی استحکام میں مزید مدد ملے گی۔