20 سالہ امریکی خاتون باڈی بلڈردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

امریکی فٹنس کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی، 20 سالہ خاتون باڈی بلڈر جوڈی وینس ایک اسپورٹس فیسٹیول کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

جوڈی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موت شدید ڈی ہائڈریشن کی پیچیدگیوں کے سبب ہوئی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے جان بچانے کی پوری کوشش کی، مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

جوڈی وینس اپنی بہترین فزیک اور اسپورٹس میں عمدہ کارکردگی کے باعث نوجوانوں میں کافی مقبول تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی شخصیت کو "خوبصورت اور یادگار" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔