نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ کیویز نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف 362 رنز بنا کر آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
میچ میں ریچن رویندرا نے شاندار 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 102 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا اسکور 356 رنز تھا، جو آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ 2004 میں دی اوول کے میدان میں نیوزی لینڈ نے امریکا کے خلاف 347 رنز بنائے تھے، جبکہ 2017 میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 338 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا تھا۔