پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ایک نئی وائٹ بال سیریز کے انعقاد پر مشاورت جاری ہے۔ لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی صدر فاروق احمد کے درمیان ملاقات میں سیریز کے ممکنہ شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی سی بی صدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان کے ساتھ مزید کرکٹ کھیلنا دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
محسن نقوی نے بھی بی سی بی کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز پچھلے کئی ہفتوں سے باہمی سیریز کے لیے رابطے میں ہیں اور جلد اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔