انجری کے بعد جم میں واپسی: صائم ایوب کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت

پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے انجری سے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے اور اب جم میں ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں صائم ایوب کو ہلکی پھلکی ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔