آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، جس میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹیم میں شامل نمایاں کھلاڑیوں میں بھارت کے ویرات کوہلی، شریاس آئر، کے ایل راہول، اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور میٹ ہنری شامل ہیں۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی نے جگہ بنائی ہے۔
مزید برآں، بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے انتخاب پر پاکستانی کرکٹ شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔