اگر کسی اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کے نام کے آغاز میں "i" ہو تو عام طور پر یہ ایپل کی مصنوعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ "i" کا اصل مطلب کیا ہے؟
یہ راز 1998 میں اس وقت کھلا جب ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز نے iMac کمپیوٹر متعارف کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ "i" بنیادی طور پر "Internet" کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ یہ کمپیوٹر انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
تاہم، "i" کا مطلب صرف انٹرنیٹ تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ مزید چار الفاظ کی نمائندگی بھی کرتا تھا:
Individual (انفرادی)
Instruct (ہدایات دینا)
Inform (معلومات فراہم کرنا)
Inspire (متاثر کرنا)
یہی وجہ ہے کہ جب 2001 میں iPod لانچ کیا گیا تو اس میں انٹرنیٹ نہیں تھا، مگر پھر بھی اس میں "i" کا استعمال کیا گیا کیونکہ یہ ایک انفرادی میوزک ڈیوائس تھی۔
ایپل نے بعد میں iPhone (2007) اور iPad (2010) جیسی انقلابی ڈیوائسز بھی متعارف کرائیں، جو آج جدید ٹیکنالوجی کا معیار سمجھی جاتی ہیں۔