کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ثابت ہوا، جہاں مارکیٹ نے نئی تاریخی بلندی کو چھو لیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 972 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس 117,974 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 118,243 پوائنٹس رہی، جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
مارکیٹ میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے کی مالیت میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 14,355 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجوہات میں مضبوط معاشی اشاریے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری شامل ہیں۔