امریکا نے حوثیوں کو ایرانی پراکسی کہہ کر سنگین غلطی کی : آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران خطے میں پراکسی جنگوں کی حمایت نہیں کرتا اور یمنی حوثیوں کے حملوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق، یمن کے اپنے مقاصد اور محرکات ہیں، اور ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی بھی کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن اگر کوئی ایران کے خلاف کارروائی کرے گا تو اسے سخت جواب ملے گا۔