پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید شوہر سمیت لاہور سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو پولیس نے کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے حراست میں لے لیا اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
صنم جاوید عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے بعد جیل سے باہر آئی تھیں جب انہیں اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید پر سنگین الزامات کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری طرف ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پروفیسر عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔