بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی

بھارت نے جنگی جنون کے تحت پاکستان کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق، یہ قدم اس بنا پر اٹھایا گیا کہ پاکستانی چینلز پہلگام سانحے کے تناظر میں اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہے تھے۔
بھارت، جو جمہوریت اور آزادی اظہار کا دعویدار ہے، سچائی کے سامنے آنے کے خوف میں مبتلا ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار نظر آیا۔
اینکر عاصمہ شیرازی نے اس پابندی کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قدغنیں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کا یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی چینلز کی بات بھارت میں سنائی دے رہی تھی اور بھارت اس سچائی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

List Youtube Channel