پارٹی میں اختلافات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں: شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

پشاور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کو انتشار کا تاثر نہیں دینا چاہیے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور ان کے بیانات کو تنازع کا رنگ نہ دیا جائے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوتے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، اور وہ پارٹی یا بانی کے بلانے پر ضرور واپس آئیں گے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنا کر پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے درمیان اختلافات پیدا کیے گئے ہیں، حالانکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے ہی مرکز کو صوبے کا حق دینے سے انکار کر چکے ہیں۔