پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا بھارتی حملے میں شہید

بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، جیسے کہ کوٹلی، مظفر آباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ، پر بزدلانہ حملہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہو گئیں، اور 26 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، جن میں دو بچے بھی شامل تھے، جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے۔

اس حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس بھی شہید ہو گیا۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے تین رافیل طیارے، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور دو ڈرون تباہ کر دیے، اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

پاک فوج کے طاقتور جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔