پاکستان بھر کی438 ماڈل کورٹس نے کام شروع کردیا

پشاور۔کوروناوائرس حفاظتی اقدامات کے بعدپاکستان بھر کی438 ماڈل کورٹس نے کام شروع کردیا،مزید 116 مقدمات کا فیصلہ کیاگیاڈائریکٹرجنرل مانیٹرنگ سہیل ناصر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق171 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 7 اور منشیات کے 16 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

تمام عدالتوں نے کل78 گواہان کے بیانات قلمبند کئے پنجاب میں قتل کے 03 اور منشیات کے 4 ٗ خیبرپختونخوا میں قتل کے 2 منشیات کے 9، سندھ میں قتل کے 2 منشیات 3 مقدمات کا فیصلہ ہوا،1 مجرم کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 4 مجرمان کو 23 سال 4 ماہ قید اور 20000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی117سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 63 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے ملک بھر میں قائم ہونے والی150 ماڈل مجسٹریٹ عدالتوں نے 30 مقدمات کا فیصلہ کردیا.تمام عدالتوں نے کل 36گواہان کے بیانات قلمبند کئے، 5 مجرمان کو 5000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔