صو بائی سلیکشن بورڈ نے 300 سے زائد صو بائی افسروں کو ترقی دیدی

پشاور۔صو بائی سلیکشن بورڈ نے 300 سے زائد افسروں کی ترقیوں کی سفارش کی ہے جن میں گریڈ17 سے 20 تک کے ڈاکٹرز ٗ انجینئرز ٗ اورپروفیسرز ٗ پراسکیوٹر ز اور دیگر صو بائی محکموں کے افسران بھی شامل ہیں ٗ سلیکشن بورڈ کا اجلاس چیف سیکر ٹری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے سیکر ٹریوں نے بھی شر کت کی 

بورڈ کے اجلاس میں محکمہ صحت ٗ زراعت ٗ ماحولیات ٗ سی اینڈ ڈبلیو ٗ پی ایچ ای ٗ تعلیم اور ایری گیشن کے افسروں کو ترقی دینے کیلئے ان کے کیسو ں پر غور کیا گیا اور سفارشات مرتب کی گئیں بتا یا گیا ہے کہ سینئر پبلک پراسیکیوٹر اور ریجنل ڈائریکٹر بلال محی الدین کو گریڈ بیس ٗ 46 ڈپٹی پبلک پروسیکیوٹرز جن میں سنگین شاہ ٗ عتیق الرحمان ٗمنظور عالم ٗ میاں عزیز  صفت اللہ ٗ رفیع اللہ ٗعبادالرحمان فضل ہادی کو گریڈ 19   اور چودہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز جن میں جاوید علی مہمند شامل ہیں کو گریڈ 18  میں ترقی دی گئی ہے۔