کراچی: حکومت نے پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر ہفتے میں 6 روز کھلی رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے پاک افغان تجارتی سرحد 6 روز کھولنے کا اعلان کردیا گیا جس پر 22 جون سے عمل درآمد ہوگا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ کے ساتھ دو طرفہ تجارت بھی بحال کی جارہی ہے، سرحدی تجارت کے دوران ٹرکوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، ہفتہ کے روز پیدل آمد و رفت ہوگی اور اس دن تجارتی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔ وزارت داخلہ نے مزید ہدایت دی ہے کہ تجارتی اور پیدل آمد و رفت کے دوران کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔