دنیا کی سب سے بڑی چیری یہ ہے!

 اٹلی کے ایک باغ میں دنیا کی سب سے بڑی چیری حاصل کی گئی ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لحاظ سے سب سے بڑی چیری ہوگی کیونکہ اسے اُگانے والے بہن بھائیوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا ہے۔

چند روز قبل اٹلی کے علاقے ٹریوائسو کے ایک فارم میں 25 سالہ سبسٹیانو زانونی اور ان کی بہن نے ایک درخت پر غیرمعمولی جسامت کی چیری نوٹ کی جو ان کے اپنے باغات پر اُگی ہوئی تھی۔ اس چیری کو احتیاط سے توڑا گیا تو اس کا وزن 0.88 اونس تھا۔ جب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا جائزہ لیا تو وہاں سب سے بڑی اور وزنی چیری کا وزن 0.84 اونس تھا۔ اندازہ ہے کہ یہ چیری 25 سے 26 اونس کے برابر وزنی ہے۔
 
اگرچہ دونوں بہن بھائیوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو ابتدائی معلومات اورچیری کی تصاویر بھیج دی ہیں لیکن ان کے باغ میں گنیز بک کے نمائیندے کو بلانے کے لیے تقریباً 800 ڈالر کی رقم ادا کرنا ہوگی۔