پشاور میں تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام ٗ 2تخریب کارگرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران پولیس مقابلہ، تحریب کاری اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم گروہ سے ہے جو دستی بم، دیسی ساختہ بم اور ہر قسم کے بارودی مواد بنانے کے ماہر ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متنی کے علاقہ میں پولیس پر حملوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 جن کے قبضے سے دو عدد دستی بم، دو عددپستول اور کارتوس برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان   تھانہ متنی کی حدود جانے گڑھی میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم فوری طور موقع پر پہنچ کر نہایت حکمت عملی کیساتھ جانے گڑھی نزد جناز گاہ سے ملزمان محمد شہزاد عرف ابوبکراور آلہ دین عرف قاری ثاقب ساکنان درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس گاڑی پر حملوں سمیت متنی کی حدو د میں مقامی شخص کے ٹیوب ویل کو بم دھماکہ سے اڑانے کا اعتراف کرتے ہوئے آئی ای ڈی، دیسی ساختہ بم اور دیگر بارودی مواد کے ماہر ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد دستی بم، دو عددپستول اور کارتوس برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔