پشاور۔ ”عامر ے دہ تہکال“ کی برہنہ ویڈیو اور تشدد کے خلاف جمعہ کے روز تھانہ تہکال پر حملہ ٗ پتھراؤ و توڑ پھوڑ کی ابتدائی تحقیقاتی رپور ٹ تیار کرلی گئی مشتعل مظاہرین نے تھانے پر حملہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کوآگ لگائی ٗ توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ 5 سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ تین کمرے توڑ کر اپنے ساتھ لے گئے تھانہ پر حملہ ٗ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کی نشاندہی کے باوجود حکام کی جانب سے ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے کا حکم دیاگیا ہے
ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے تمام نقصان ٗ حملہ اور توڑ پھوڑ کی رپورٹ تیار کر رکھی ہے لیکن افسران کے حکم کے مطابق تاحال ایف آئی آر درج ہوئی نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔