رحمان بابا کی حدود میں پی پی کے سابق ناظم قتل ٗ پولیس تذبذب کا شکار

پشاور۔ حال ہی میں قائم ہونیوالا ”تھانہ رحمان بابا“ کی حدود میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ناظم کے  پہلے اندھے قتل سے پولیس تذبذب کا شکار ہوگئی مقتول کو کس نے مارا؟ قاتل کون تھے؟ کسی کو کچھ نہیں معلوم پولیس نے جائے وقوعہ سے وشواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی واضح ہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ناظم ملک حمایت اللہ اپنی موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھاکہ ا س دوران ہزار خوانی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ پولیس نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پیش آنیوالے پہلے قتل کی واردات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش تو شروع کردی گئی لیکن 24 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود تاحال اندھے قتل میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔