چھوٹے ہاتھی کی اپنی ساتھی کو تفریحاً پانی میں دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جس طرح انسان بچپن میں منفرد کھیلوں میں اپنا وقت صرف کرتا ہے اسی طرح ہاتھی کے بچے بھی بچپن میں مختلف طرح کھیل کھیلتے ہیں، جو ان کی نشو نما کےلیے انتہائی ضروری ہیں۔
ہاتھی کے بچوں ایسی ہی کچھ ویڈیو کچھ دنوں قبل منظر عام پر آئی جسے انٹرنیٹ پر ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی کے دو بچے آپس میں کھیل کود میں مصروف ہیں کہ اچانک ایک بچے ہاتھی نے دوسرے کو مذاقاً پانی میں دھکیل دیا۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے سوشل میڈیا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شراتوں میں ہاتھی کے بچوں کوئی نہیں ہرا سکتا‘۔
اس ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اب تک 37 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے 76 ہزار صارفین نے دیکھا ہے جبکہ ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا ڈھلوان سے نچے اترنے کےلیے آرام آرام سے اترنے کے بجائے پھسلتا ہوا اتر رہا ہے۔
نیچر ورلڈ نیوز کی تحقیقات کے مطابق ہاتھی کے بچوں کا اس طرح کھیل کود میں مصروف رہنا ان کی سماجی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافے اور زندہ رہنے کےلئے بہت ضروری ہے۔