جمیل چوک میں خالہ زاد کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق بیوی شدید زخمی

پشاور۔ تھانہ چمکنی کے علاقہ جمیل چوک میں دیر سے آنیوالے میاں بیوی پر خالہ زاد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو ا ٓلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا فائرنگ سے تین سالہ بچہ اور مقتول کا بھائی معجرانہ طورپر بال بال بچ گیا قاتل دیر سے ہی ان کے ساتھ آیا تھا اور جمیل چوک میں موقع ملتے ہی فائرنگ کردی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا 

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسما ۃ شبنم زوجہ ساجد اقبال سکنہ دیر نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ شوہر کے ہمراہ بچے کو علاج معالجے کیلئے پشاور آئی تھی اس دوران جمیل چوک میں جونہی رکشہ پیٹرول پمپ میں رکھا ملزم حیا ت اللہ ولد شیر اک نے شوہر سا جد اقبال ولد شیرزاد کیسا تھ کسی با ت پر تلخ کلا می ہو ئی جس پر ملزم حیا ت اللہ نے طیش میں آکر ان پر اندھا ھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے وہ اور شوہر سا جد اقبال شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حا لت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر سا جد اقبال زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ مسما ۃ شبنم تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جس نے خواتین کے تنازعہ پراسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔