پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر 7 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں گزشتہ روز ایس ایچ او گلبہار احمد اللہ خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ گلبہار میں موجود ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرکے ملزم فراز احمد اور ساتھی اعجاز حسین سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزموں کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے گرگرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے دوسری جانب فقیر آباد پولیس نے بھی اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھینے والے گروہ کو گرفتار کرلیاجبکہ پشتخرہ پولیس نے گھروں سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزموں کو گرفتار کیا۔