سرگودھا، طالبہ سے زیادتی پر ٹیچر ریمانڈ پر جیل منتقل

پنجاب کے شہر سرگودھا میں پری میڈیکل کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں نامزد ملزم، کالج ٹیچر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

سرگودھا پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والےملزم کالج ٹیچر کا ڈی این اےحاصل کر لیا گیا ہے جس میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے ۔

سرگودھا، استاد کی میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

 

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم ٹیچر حیات نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ ملزم کی معاون خاتون کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

سرگودھاپولیس کے مطابق ملزم نے4 روزقبل پری میڈیکل سیکنڈ ایئرکی طالبہ سے زیادتی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو کالج میں کلاسزکے اجراء کا کہہ کر بلایا، دیگر طالبات نہ ہونے پر طالبہ واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے روک لیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بائیو کا ٹیچر عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا تھا ، طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔