ہوائی فائرنگ

اسلام آباد ریڈ زون ایریا میں ہوائی فائرنگ اسلام آباد کے شاہراہ دستور ریڈ زون ایریا میں واقع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی عمارت کے سامنے نامعلوم شخص نے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی ,جس پر عمارتوں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ایف بی آر کی عمارت کے سامنے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے 9 راؤنڈز فائر کیے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کو سرکاری عمارتوں پر تعینات گارڈز نے پکڑ کر پولیس کےحوالے کیا, جبکہ گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے.

دوسری جانب فائرنگ کے بعد ریڈ زون ایریا میں واقع متعدد اہم عمارتوں کے گیٹ بھی بند کر دئیے گئے