لاہورمیں گھر سے 90لاکھ روپے چورے کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

لاہور۔ہربنس پورہ کے علاقے میں گھر سے 90 لاکھ روپے چوری کرنے والے میاں بیوی کوگرفتارکر لیاگیا،ملزمہ فرزانہ شہری عاصم فرحان کے گھر ملازمہ تھی جس نے اپنے شوہر بابر کے ساتھ مل کر مالک کے گھر سے 90 لاکھ کی رقم چوری کی۔

 ایس ایچ او ہربنس پورہ ندیم کمبوہ کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے43 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے،ملزمان نے بقیہ رقم سے پلاٹ،جانور اور فرنیچر خریداتھا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔