پشاور، معمولی تنازعہ پر بدبخت بیٹے کابیوی کے ہمراہ باپ پر تشدد، دم توڑ دیا  


پشاور۔خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بیٹے نے گھر میں کمروں کی تعمیر کےمعمولی تنازعہ پربیوی کے ساتھ ملکر والد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زمین پر گرا دیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں بہو زخمی ہوگئی پولیس نے دوطرفہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی 

پولیس کے مطابق مسماۃ نسیم بی بی بیوہ سلیم خان نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز اس کے بیٹے لطیف خا ن نے اپنی بیوی مسماۃ شگفتہ کیساتھ ملکراپنے باپ کو مارمار زخمی کیا اور دھکے دیکر زمین پر گرا دیا جس کے باعث وہ جا ں بحق ہوگیا 

دوسری جانب مسماۃ شگفتہ نے رپور ٹ درج کرائی جھگڑے کے دوران اس کی ساس ٗ سسر اور دیوروں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا پولیس نے دوطرفہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔