اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7فیصد پربرقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ دسمبر2020 اور جنوری 2021کیلئے مانیٹری پالیسی ریٹ کا اعلان کر دیا۔

 آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی ریٹ کو 7فیصد شرح سود پر برقرار رکھا گیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہورہا ہے ار زرمبادلہ کے ذخائر 12ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

 پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دسمبر 2020 اور جنوری 2021کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کیلئے پالیسی ریٹ پر 7فیصد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ معاشی اعداد و شمار میں بہتری آئی ہے اور برآمدات میں بھی بہتری آرہی ہے۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی رفتار بڑھی ہے جبکہ اجناس کی رسد بہتر ہونے سے مہنگائی کا زر ٹوٹے گا۔

 اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر ہورہا ہے  اور بڑی صنعتوں کے کام کرنے سے پیداوار بڑھ رہی ہے، گزشتہ ماہ اور رواں ماہ سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت دیکھی گئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ چار ماہ سے سرپلس ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 12ارب 90کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔