اسلام آ باد:وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور نے کہاہے کہ پی آئی اے میں 7 ہزار افراد کی ضرورت ہے ہمارے پاس14ہزار ملازمین ہیں، 7ہزار کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے جن لوگوں کونکال رہاہے ان کومطمئن کریں گے۔ ڈی جی سی اے اے کے حوالے سے عدالت کاحکم ہے تعیناتی کردیں گے۔
مشکوک لائسنس کے حوالے سے وفاقی وزیرہوا بازی کا کہنا تھا کہ فرانزک انکوائری ہوئی،262پائلٹس کیلائسنس مشکوک پائے گئے، اس حوالے سے کوئی بھی غلط انفارمیشن نہیں دی گئی۔
، مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی انکوائری بھی ہوئی،انہیں سنابھی گیا اور جولوگ درست ثابت ہوئے انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔
غلام سرور نے مزیدکہا کہ 82پائلٹس ملوث پائے گئے جس پران کیخلاف ایکشن لیا گیا، جوبھی کیاقومی مفادمیں کیاکچھ بھی غلط نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کیلیے600امیدواروں نے اپلائی کیا، 18امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیاوہ بھی مطلوبہ میعارپرپورے نہ اترے۔
ماضی میں پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پربھرتیاں کی گئیں۔ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے میں 7ہزارافرادکی ضرورت ہے ہمارے پاس14ہزارملازمین ہیں، 7ہزار کووی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ کرنا ہے۔