مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اقتصادی اعشاریوں میں بہتری 

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا۔

 رواں مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں۔مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اقتصادی اعشارئیوں میں بہتری بھی آئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں، مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اقتصادی طور پر بہتری آئی، ڈالرکے مقابلے روپے میں استحکام، مہنگائی میں کمی ہوئی، رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری طبقے،صارفین کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ جس سے معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے۔ترسیلات زر 26 اعشاریہ5 فیصد اضافے سے 9 اعشاریہ 4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔

 مالی سال کے4ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ  اعشاریہ 2 ارب ڈالرسرپلس رہا۔ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا1 اعشاریہ3فیصد سرپلس رہا۔ برآمدات میں 10 اعشاریہ3 فیصداور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی۔ تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے6 اعشاریہ7 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50 اعشاریہ 7 فیصد کی کمی ہوئی۔ زرمبادلہ ذخائر 20 اعشاریہ55 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔ 

جولائی سے اکتوبر تک حکومتی اخراجات ایک ہزار 963 ارب روپے رہے۔ جولائی سے اکتوبر ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا