یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2.50روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.45روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی  کم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ15دن کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔

وفاقی حکومت پٹرول پر 30جبکہ ڈیزل پر بھی 30روپے لیوی ٹیکس لے رہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی اضافہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریگی۔