اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مستقبل کی منصوبہ بندی بتا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند ماہ میں گیمنگ انڈسٹری میں قدم رکھ دے گا۔
ویڈیوگیمز اور اینی میشن انڈسٹری میں 20فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی ہے، عالمی مارکیٹ میں حصہ لینے کے لیے بچوں کی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زراعت، الیکٹرانک اور کیمیکل شعبوں میں ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہے۔
بھنگ کے پودے سے دھاگہ بھی تیار کرلیا گیا جس 50سے 60 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ ہو سکے گی۔
آئندہ سال5لائسنس جاری کر دیے جائیں گے، پاکستان میں موبائل بنانے والی پہلی فیکٹری لاہور میں قائم ہوچکی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور امریکا کی تجارتی جنگ میں پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے، چین خود کو امریکی کمپنیز سے سیمی کنڈیکٹر کی خریداری سے الگ کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان سیمی کنڈکٹرز بنا کر اربوں ڈالرز کما سکتا ہے، سوشل میڈیاکمپنیز کے دفاتر پاکستان میں نہ ہونا بڑا لوپ ہول ہے۔
انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب کی بندش سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، عدالتوں کو فیصلوں میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
یوٹیوب بند ہونے سے آئی ٹی اور ڈیجیٹل ایپ انڈسٹری کا بیڑہ غرق ہوا۔
گوگل، فیس بک اور یوٹیوب سب انڈیا میں چلے گئے وہاں انڈیا کی مناپلی ہے، سونے پر سہاگا یہ کہ ٹک ٹاک بھی بند کردیا گیا۔