پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا

کراچی: پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا، نئی ائرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی۔

 پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نئی فضائی کمپنی کا زبردست آغاز کیا ہے۔جس سے پاکستان میں فضائی حدود میں نئی ایئرلائنز کے اضافے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔ 

نئی ایئرلائن ایئر سیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا ہے۔  پاکستان میں نئی فضائی کمپنی کا تعلق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی سے ہے۔نئی ایئرلائن سیال کا پہلا طیارہ امریکا سے منگوایا گیا ہے۔

یہ طیارہ آج اتوار 29 نومبر کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا طیارہ وصول کیا۔ فضائی کمپنی کے مزید 2 طیارے اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

 ایئرلائن تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔ 

کراچی ایئرپورٹ پر فضائی کمپنی کی ایئرسیال کے وائس چیئرین عمرمیر نے فضائی کمپنی شروع کرنے پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ سیال ائیرلائن کا افتتاح جلد کیا جائیگا۔ 

ائرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کریگی۔انتظامیہ سال نو کے موقع پر ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔