آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 1.94 روپے فی کلوگرام اضافے کا اعلان کیاجبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 22.92روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا۔
اوگرا نے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553.22روپے مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ نومبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.34 روپے تھی۔اکتوبر کے لیے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1416.29 روپے تھی۔