اسلام آباد: پاکستان اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ گوادر پراجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا۔
پیر کو پاکستان اور چین کا گوادر سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا اور چین کے ڈی جی این ڈی آر سی ینگ ژیانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق گوادر پراجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اس سال دسمبر میں 300 میگاواٹ پاور پلانٹ سے بجلی خریدنے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
ایسٹ بے ایکسپریس وے اپریل 2021 تک مکمل ہوجائے گی، گوادر ائیرپورٹ پر کام جلد مکمل کیا جائیگا۔
چین گوادر کے معاشی منصوبوں زراعت، لائیو سٹاک اور ماہی گیری جیسے منصوبوں میں معاونت کرے گا۔