پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لییپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت 100.69 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا،اسی طرح مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل  65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہیں  گے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے ہوجائے گی۔