کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے)نے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقچیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے لئے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیشکشیں طلب کرلی ہیں اور یہ پیشکش 170 سیٹوں والے جہاز خریداری کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جہاز جنوری سے دسمبر 2021 کے دوران لازماً پی آئی اے کے حوالے ہوں گے۔