صنعتی صارفین کیلئے بجلی 5روپے فی یونٹ سستی کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا۔ کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

 نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ صنعتی صارفین کے لیے حکومتی پیکج کی توثیق بھی کردی گئی۔ رعایتی پیکج 8 ماہ کے لیے ہوگا۔

 نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ فیصلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے 30 جون 2021 تک ٹیرف 8 روپے فی یونٹ ہوگا اور حکومت 14 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

بڑی صنعتوں کے لیے ٹیرف 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ نیپرا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو نہیں ہوں گی۔

 نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ پاور ڈویژن صنعتی صارفین کیلئے رعایتی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریگا۔

 وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔