وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہار کا کہنا ہے کہ چین کی اسمارٹ فون کمپنی ویو پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ چینی کمپنی ویو نے پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلئے زمین پہلے ہی خرید لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس (ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم) کے ذریعے پاکستان میں موبائل فونز کی اسگلنگ پر قابو پالیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی عمل میں آئی ہے۔
ویو کمپنی حکام نے فیصل آباد میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلئے 28 نومبر کو ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔