اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے صنعتی صارفین کیلئے یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 اپریل 2021 تک ہوگا۔
جمعرات کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں صنعتی شعبے کے لیے بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔
پاور ڈویژن نے صنعتی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کی غرض سے صنعتی صارفین کے لئے وقتی استعمال ٹیرف اسکیم کے خاتمے کا کیس پیش کیا۔
،صنعتی سپورٹ پیکیج کے طور پر موجودہ نظام اور پیک اوقات میں موجود فرق کو دور کیا جاسکتا ہے،تجویز کا مقصد صنعتی یونٹس کو چوبیس گھنٹے چلانے اور آزمائشی کی گھڑی میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کی ترغیب دینا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کیلئے پیک اور آف پیک آورز کو ختم کرنے کی منظوری دیدی۔
یکساں بجلی کے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 اپریل 2021 تک ہوگا