غذائی اجناس کی عالمی قیمتیں 6 سال کی بلند ترین سطح پر

اقوام متحدہ کے فوڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے نومبر میں غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ تقریباً 6 سال کی اعلی ترین سطح پر آگئی ہیں۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی کھانے پینے اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے خاص طور پر ان ممالک پر اضافی دباؤ ہے جنہیں اپنی عوام کی خوراک کے لیے بیرونی مدد کی ضرورت ہے۔