آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے برآمد کنندگان کیلئے فارم ای کی شرط ختم 

پشاور:آن لائن کاروبار کرنے والے چھوٹے برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے سٹیٹ بینک نے فارم ای کی شرط ختم کردی ہے جس کے نتیجے میں ای کامرس کے ذریعے مصنوعات باہر بھیجوانے میں درپیش رکاوٹ ختم ہو جائیگی۔

 سٹیٹ بینک کے جاری کردہ نئے فریم ورک کے تحت ایکسپورٹ (ای) فارم کے لازمی شرط ختم کردی ہے اب ایکسپورٹر ز ای فارم کے بغیر ایک کھیپ میں پانچ ہزار ڈالر تک کی اشیاء برآمد کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام کم حجم کے برآمد کو براہ راست صارفین تک پہنچانے میں مدد گار ہو گی۔