امریکا کے لیے پاکستان کی ماہانہ برآمدات پہلی بار 400 ملین ڈالر سے زائد ہوئی۔مشیر تجارت

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پہلی بار امریکا کے لیے پاکستان کی ماہانہ برآمدات 400 ملین ڈالر سے زائد ہوئی ہیں جو ایک اچھا اضافہ ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ اکتوبر میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات 430 ملین ڈالر تھیں جب کہ نومبر میں برآمدات 437 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کے لیے امریکی منڈیوں تک رسائی کا بڑا موقع ہے، پاکستانی برآمدکنندگان امریکی منڈیوں تک مزید رسائی کے لیے برآمدات بڑھائیں۔