برطانیہ کا  پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس برقراررکھنے کا فیصلہ 

اسلام آباد:برطانیہ نے یورپین یونین سے انخلاء کے بعد بھی پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سٹیٹس کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ، پاکستان کی خصوصی تجارتی حیثیت برقراررکھے گا۔

 نجی ٹی وی کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق یکم  جنوری2021سے پاکستان کے لئے یوکے جی ایس پی پلس کا درجہ  برقراررہے گا۔

 برطانیہ یکم جنوری2021سے یورپین یونین سے الگ ہو رہا ہے۔ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یورپین یونین سے انخلاء کے بعد بھی وہ پاکستان کے لیے یورپین یونین کی جانب سے دیا گیا جی ایس پی پلس کا درجہ برقراررکھے گا۔

دستاویز کے مطابق برطانوی فیصلہ کے بعد پاکستان مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک رسائی کے لئے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی اور پاکستان کے لئے تجارتی مراعات  ایک خاص فریم ورک کے تحت ہوں گی۔

یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے والی مراعات برطانیہ جانب سے پاکستان کے لئے برقراررہیں گی اور برطانیہ میں پاکستانی اشیاء کی ڈیوٹی فری رسائی 2023تک حاصل ہو گی۔ 

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کو برطانیہ اپنی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دے گا اور برطانیہ  کی جانب سے ڈیوٹی فری اسٹیٹس  ملنے کے بعد مخصوص اشیاء ہر قسم کے محصولات سے بھی مستثنیٰ ہوں گا۔